امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 70 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 70 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس وباء سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 51 لاکھ 49 ہزار 723 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 70 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس وباء  سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 51 لاکھ 49 ہزار 723 ہو چکی ہے۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

کورونا وائرس کے امریکہ میں 23 لاکھ 46 ہزار 183 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 20 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 26 لاکھ 38 ہزار 470 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1902169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =