ایران، قومی اتحاد اور استقامت کے ساتھ موجودہ چیلنجوں سے گزر جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران قومی اتحاد و یکجہتی اور استقامت کے ساتھ موجودہ چیلنجوں سے گزر جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران قومی اتحاد و یکجہتی اور استقامت کے ساتھ موجودہ چیلنجوں سے عبور کرجائےگا۔ انھوں نے کہا کہ مغرب کی پالیسی ایران کے مشرق کے ساتھ عدم تعلقات اورایران کے اقتصاد کو تیل سے وابستہ رکھنے پر مبنی ہے ۔ شمخانی نے کہا کہ لیکن ایران نے کافی عرصہ سے یہ فیصلہ کررکھا ہے اور ایران قومی اتحاد و یکجہتی نیز استقامت اور پائداری کے ساتھ موجودہ چیلنجوں سے گزر جائےگا۔

News Code 1902167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =