برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی

برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہیں جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 30 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہیں جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 30 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 170 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے7 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 62 لاکھ 75 ہزار 76 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 993 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 25 لاکھ 57 ہزار 755 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1902155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =