برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 99 ہزار سے زائد ہوگئی

برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 99 ہزار 702 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 67 ہزار 64 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 99 ہزار 702 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے  مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 67 ہزار 64 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔ ادھر میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 51 ہزار 311 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 69 ہزار 407 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 20 ہزار 649 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 63 ہزار 875 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 958 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 68 ہزار 825 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 12 ہزار 250 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 196 ہو چکی ہے۔

News Code 1902150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =