دنیا بھر میں کورونا وائرس سے7 لاکھ 24 ہزار سے  زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 170 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 24 ہزار 339 ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 170 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 24 ہزار 339 ہو گئیں۔کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 170 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 24 ہزار 339 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 62 لاکھ 75 ہزار 76 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 993 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 25 لاکھ 57 ہزار 755 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1902146

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =