مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوجی اڈے پر کار بم دھماکے میں کم از کم 8افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اس دھماکے میں صومالیہ کے نیشنل اسٹیڈیم کو نشانہ بنایا گیا جہاں صومالی نیشنل آرمی کے فوجی موجود تھے۔
صومالی نیشنل آرمی کے لیفٹیننٹ محمد عبدالرحمٰن نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ 27ویں بریگیڈ کیمپ کے قریب بڑا دھماکہ ہوا، دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی کو داخلی دروازے سے ٹکرایا گیا جس کے نیتجے میں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑی فوجی چوکی کے پاس سے گزر رہی تھی کہ ایک دم سے بڑا دھماکا ہوا جس کے بعد ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے۔
آپ کا تبصرہ