پاکستان میں کورونا کے مزید 842 کیسز، 14 افراد ہلاک

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 842 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 842 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں مصدقہ کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 ہوگئی ہے جس میں سے 2 لاکھ 59 ہزار 604 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 246، پنجاب میں 94 ہزار 223 ، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 539 ، بلوچستان میں 11 ہزار 835، اسلام آباد میں 15 ہزار 214، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 129 جب کہ گلگت بلتستان میں 2 ہزار 301 ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں اس وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 68 ہو گئی ہے۔

News Code 1902134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =