امریکہ کی جانب سے ہانگ کانگ کے حکمرانوں پر پابندیاں عائد

امریکہ نے چین کی حمایت یافتہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکیٹو کیری لیم اور 9 دیگر اہم حکام پر ملک میں جمہوری روایات اور آزادی اظہار رائے کو پامال کرنے پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے چین کی حمایت یافتہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکیٹو کیری لیم اور 9 دیگر اہم حکام پر ملک میں جمہوری روایات اور آزادی اظہار رائے کو پامال کرنے پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ہانگ کانگ کی حکمراں سمیت 10 اعلیٰ سرکاری حکام و سیاسی رہنماؤں پر پابندیاں عائد کردی ہیں جن کے تحت ان افراد کی امریکہ میں جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں ہانگ کانگ میں چین کے متنازعہ قانون کے متعارف کرانے پر کیا گیا ہے جس کے تحت ہانگ کانگ میں ایسے قیدیوں کو چین کے حوالے کردیا جائے گا جو ہانگ کانگ میں چین کی بالادستی کے خلاف تھے۔

News Code 1902133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =