بھارت میں مسافر طیارہ کے حادثہ میں پائلٹ سمیت 19 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے سے پھسل کر آبادی میں جا گھسا ،جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 19افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے سے پھسل کر آبادی میں جا گھسا ،جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 19 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دبئی سے بھارت آنے والے طیارے میں 191 مسافر سوار تھے اور طیارہ حادثے کے بعد تین حصوں میں تقسیم ہو گیا ، بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس حادثہ میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثےکی رسمی جانچ اے اے آئی بی کرے گا۔

News Code 1902131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =