مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے کی پارٹی نے پارلیمنٹ میں بھی دو تہائی اکثریت حاصل کرلی۔
اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے کی پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرلی۔ راجا پاکسے کی جماعت اور اتحادیوں نے 225 کے ایوان میں 150 ووٹ حاصل کیے۔
سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے جس کے بعد وہ ایک بااختیار صدر بننے کی پوزیشن میں آگئے ہیں اور ملک میں معاشی اور فوجی استحکام کے حوالے سے اپنے ایجنڈے کا نفاذ کے لیے آئینی ترامیم سمیت دیگر تبدیلیاں باآسانی کرسکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گوٹابایا راجا پاکسے ممکنہ طور پر اپنے بھائی اور سری لنکا کے سابق صدر مہندرا راجا پاکسے کو وزیراعظم نامزد کریں گے۔
آپ کا تبصرہ