مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خزدکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی کے فوجی اڈے میں بھارتی فوج کے 32 سالہ اہلکار کی خون میں ڈوبی ہوئی لاش ملی جب کہ اہلکار کی سرکاری رائفل بھی قریب ہی موجود تھی۔

 خودکشی کرنے والے اہلکار کو قریبی ملٹری اسپتال لے جایا گیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث موت کی تصدیق کردی گئی۔ خود کشی کرنے والے اہلکار کی گزشتہ ماہ میں شادی ہوئی تھی۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

 خودکشی کرنے والے اہلکار کے ساتھی  نے پولیس کو بیان قلم بند کراتے ہوئے بتایا کہ گولی چلنے کی آواز سن کر جائے وقوعہ پر پہنچا تو مذکورہ اہلکار کو خون میں لت پت پایا۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News Code 1902126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =