بیروت میں ہونے والے  دھماکے کے سلسلے میں  گرفتاریوں کا آغاز ہوگیا

لبنان کی فوجی عدالت نے بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے حوالے سے بندرگاہ میں کام کرنے والے 16 افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی فوجی عدالت نے بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے حوالے سے بندرگاہ میں کام کرنے والے 16 افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  لبنان کی فوجی عدالت نے بیروت دھماکے میں 157 افراد کے جاں بحق ہونے کے الزام میں بندرگاہ کے 16 عہدے داروں اور کارکنوں کو گرفتار جبکہ ایک شخص کو گھر میں ہی نظر بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں  جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 157 ہوگئی ہے۔ دھماکے کی وجہ سے تقریباً نصف شہر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے 5000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

News Code 1902122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =