پاکستانی وزیر خارجہ کی لبنانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے لبنان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بیروت میں ہونےوالے دھماکوں اور المناک سانحہ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے لبنان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بیروت میں ہونےوالے دھماکوں اور المناک سانحہ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نےحکومت پاکستان اور قوم کی طرف سے لبنان کی حکومت اورعوام کےساتھ تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بیروت دھماکوں اور شدید جانی اورمالی نقصان پر دل گرفتہ ہیں،سانحے کےنتیجےمیں شدید معاشی نقصان پربھی بہت دکھ اور افسوس ہے،پاکستان اس مشکل گھڑی میں لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

News Code 1902118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =