برطانوی حکومت کا یکم ستمبر سے اسکول کھولنے کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یکم ستمبر سے اسکول کھولنے کا ارادہ ظاہرکردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یکم ستمبر سے اسکول کھولنے کا ارادہ ظاہرکردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطا نیہ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 46 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

ادھر امریکہ میں کورونا متاثرین 50 لاکھ اور بھارت میں 20 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 لاکھ 16 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ کورونا مریضوں میں سے 1 کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

News Code 1902112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =