بیروت میں ہونے والے دھماکوں نے ساحلی پٹی کو کھنڈر بنا دیا

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں نے ساحلی پٹی کو کھنڈر بنا دیا، بیروت کی بندرگاہ تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گئی، سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں نے ساحلی پٹی کو کھنڈر بنا دیا، بیروت کی بندرگاہ تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گئی، سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ دھماکوں کے نتیجے میں 135 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو گئے، 5 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ بیروت میں دھماکوں کے بعد 2 ہفتے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

دھماکوں کی ذمے داری کا تعین ہونے تک بندرگاہ انتظامیہ کے عہدے داروں کو گھروں پر نظر بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

دھماکوں کے بعد سے درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں، نقصان کا تخمینہ 15 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ لبنان کے صدر مشعل عون نے واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بیروت دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے تہران کے آزادی ٹاور کو لبنان کے پرچم سے سجا دیا گیا ہے۔ ایران سمیت دنیا بھر سے لبنانی عوام کے ساتھ اظءار یکجہتی کیا جارہا ہے ۔

News Code 1902098

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =