مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مریض ایک کروڑ 88 لاکھ سے زیادہ ہوگئے جبکہ دنیا بھر میں 7لاکھ 7ہزار سے زیادہ لوگ جان سے جاچکے ہیں اور ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں متاثرین 50 لاکھ اور بھارت میں 20 لاکھ کے قریب ہیں، برازیل میں مصدقہ کیسز 28 لاکھ سے اوپر اور ہلاکتیں ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
ادھر کورونا کیسز میں اضافے پر نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈم میں رش والی جگہوں پر ماسک کی پابندی لگا دی گئی۔
آپ کا تبصرہ