بھارت میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا کے لئے وقف شدہ ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا کے لئے وقف شدہ ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق احمد آباد کے نورنگ پورا کے شرئیے اسپتال میں آگ لگنے کے بعد اسپتال کے 35 مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ آئی سی یو بھی آگ کی زد میں آیا ہے ، تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرئیے اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ آج صبح تقریبا 3:15 بجے پیش آیا، آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور تقریباًایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

News Code 1902093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =