ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 75 سال گزر گئے

جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 75 سال بیت گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 75 سال بیت گئے ہیں ۔ یادگاری تقریب میں متاثرین کے رشتے دار اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی، کورونا کے سبب تقریب میں عام افراد کی شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس موقع پر ہیرو شیما کے میئر کا اپنی تقریر میں کہنا تھا کہ دنیا کو کورونا وائرس کی طرح عالمی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر امریکی ایٹمی حملے میں تباہ ہوگیا تھا لیکن آج یہ امن کی علامت بن گیا ہے۔

ہیرو شیما کے ایٹم بم حملے کی یادگاری سالانہ تقریب میں ہلاک افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے 6 اگست 1945 میں ہیروشیما پر ایٹمی حملہ کیا تھا جس میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1902090

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =