مقبوضہ کشمیر کےلیفٹیننٹ گورنر نے استعفیٰ دے دیا

بھارت میں مقبوضہ کشمیر کےلیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر کےلیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  بھارتی حکومت سے شدید اختلافات کے بعد مقبوضہ کشمیر کےلیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ بھارتی صدررام ناتھ کووند کو بھجوا دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرپر کے حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے تحفظات بھارتی حکومت کو بھجوائے تھے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے کشمیری عوام کی مشکلات سے حکومت کو آگاہ کیا تھا۔

اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر گزشتہ روز بھارتی لاک ڈاؤن کے ٹھیک ایک سال پورا ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر نے اپنا استعفیٰ صدر کو بھجوا کر بھارتی حکومت کی کشمیر کے حوالے سے غلط پالیسی کو آشکار کردیا۔

News Code 1902089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =