بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسد الدین اویسی نے بھارتی وزیر اعظم مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک سیکیولر ملک ہے، اس کے باوجود نریندر مودی نے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ دن جمہوریت اور سیکیولرازم کی شکست اور ہندوتوا کی کامیابی کا دن ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کل ایودھیہ میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

News Code 1902087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =