اقوام متحدہ نے شہید میجر جنرل سلیمانی کے قتل کو امریکہ کا غیر قانونی اقدام قراردیدیا

اقوام متحدہ نے اپنی سرکاری اور باقاعدہ رپورٹ میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کو امریکہ کی من مانی اور غیر قانونی کارروائی قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی سرکاری اور باقاعدہ رپورٹ میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کو امریکہ کی من مانی اور غیر قانونی  کارروائی قراردیدیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں واضح کہا ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل سلیمانی اور اس کے ہمراہ وفد کو عراق کے سرکاری دورے کے دوران مجرمانہ کارروائی کا نشانہ بنانا اور قتل کرنا امریکہ کا غیر قانونی اورمن مانی اقدام ہے۔ میجر جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور عالمی سطح پر بد نظمی پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے اور اس بات  کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں کہ شہید جنرل سلیمانی کا دورہ عراق امریکی مفادات پر حملہ کرنے کی غرض سے تھا۔

News Code 1902086

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =