ایران کی طرف سے طبی اور غذائي امداد کی پہلی کھیپ بیروت پہنچ گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے طبی اور غذائی امداد کی پہلی کھیپ لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے طبی اور غذائی امداد کی پہلی کھیپ لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئی ہے ۔ اس امداد میں 95 ٹن طبی اور غذائی سامان موجود ہے۔ مزید امداد روانہ کرنے کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔ ایران نے بیروت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کے علاج کے لئے بیروت میں ایک صحرائي اسپتال قائم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹروں کی ایک اعلی ٹیم بھی بیروت پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے لبنانی شہریوں کے لئے امدادی کھیپ جل دروانہ کردی جائےگي ۔ واضح رہے کہ کل رات بیروت میں ایک المناک دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے ۔

News Code 1902083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =