اسلامی تعاون تنظیم کی بھارت کی طرف سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل کمیشن نے یوم استحصال پر کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل کمیشن نے یوم استحصال پر کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔  او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ کشمیر کے محاصرے کے دن او آئی سی کا انسانی حقوق کمشن اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کی حمایت کرتا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے ازالے کے لئے فوری کارروائی کی جائے جو 5 اگست 2019 سے مسلسل خراب تر ہورہی ہے۔

او آئی سی انسانی حقوق کےمستقل کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کی بھی تائید کرتے ہیں کہ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے ہلاکتوں، جبری لاپتہ کرنے، تشدد اور غیرقانونی قیدوبند کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں۔

News Code 1902080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =