کینیڈا میں ایک چھوٹا طیارہ  گر کر تباہ ہوگیا

کینیڈا میں ایک چھوٹا طیارہ شاپنگ مال کے پارکنگ ایریا میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں ایک چھوٹا طیارہ شاپنگ مال کے پارکنگ ایریا میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے شہر نیلسن کے ایئرپورٹ کے نزدیک شاپنگ مال کے پارکنگ ایریا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے طیارے میں موجود پائلٹ اور ایک مسافر محفوظ رہے، دونوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کو ملبے کو شاپنگ مال کے پارکنگ ایریا سے ہٹایا جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

News Code 1902076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =