دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ سے زائد ہوگئي ہیں۔ جس کے بعد کچھ ممالک میں پابندیاں سخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ سے زائد ہوگئي ہیں۔ جس کے بعد کچھ ممالک میں پابندیاں سخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ امریکہ میں ایک روز میں چھیالیس ہزار کیس اور 532 اموات ہوئیں۔ بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران باون ہزار کیس اور ریکارڈ 8سو سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

فلپائن میں کیسز بڑھنے پر دوبارہ لاک ڈاؤن کردیا گیا جبکہ ہانگ کانگ میں پابندیوں میں گیارہ اگست تک توسیع کردی گئی۔ دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ ایک کروڑ پچاسی لاکھ افراد میں سے ایک کروڑ سترہ لاکھ سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

News Code 1902070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =