پاکستان نے سیاسی نقشہ میں مقبوضہ کشمیر کو شامل کرلیا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کردیا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے  ملک کا سیاسی نقشہ جاری کردیا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔  پاکستانی وزیر اعظم نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ملک کا سیاسی نقشہ جاری کیا جارہا ہے جو پاکستانی و کشمیری عوام اور کشمیری قیادت کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی نقشے کا اجرا کشمیر کو پاکستان بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ ہم اقوام متحدہ کو یہ باور کروا کر رہیں گے کہ آپ نے اس تنازعے کو تسلیم کیا اور ہم اس کے حل کی جد و جہد کرتے رہیں گے۔

عمران خان  نے اعلان کیا کہ آج کے بعد پورے ملک کے تعلیمی اداروں کے نصاب سمیت ہر جگہ نئے جاری کردہ نقشے کا استعمال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے۔ اس نقشے کے اجرا سے بھارت کے کشمیر میں 5 اگست کو کیے گئے اقدام کی نقی ہوتی ہے۔ اس نقشے کو پاکستانی کی سیاسی جماعتوں  اور کشمیری قیادت کی تائید حاصل ہے اور وفاقی کابینہ بھی اس کی منظوری دے چکی ہے۔

اس سے قبل  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کے سیاسی نقشہ کے اجراء کی منظوری دی گئی۔  ملکی  تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کا سیاسی نقشہ جاری کیا گیا ہے۔

News Code 1902064

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =