برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 210 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 210 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 207 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 56 ہزار 264 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 8 ہزار 539 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 16 ہزار 862 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 472 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 44 ہزار 134 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار 17 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 850 ہو چکی ہے۔

News Code 1902054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =