مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور قطر میں طالبان دہشت گرد تنظيم کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر کے درمیان ویڈیو کانفرنس میں افغان امن عمل اور قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طالبان دہشت گرد تنظیم کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ آج شام ملا برادر اور ان کے وفد نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں نے باقی قیدیوں کی رہائی کو مذاکرات کے آغاز کے لیے اہم سمجھا ہے۔ واضح رہے کہ افغان حکومت نے طالبان کے 5000 کے قریب قیدیوں کو آزاد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے سابق سویت یونین کے خلاف پاکستان میں طالبان کو تشکیل دیا تھا لیکن طالبان نے پاکستان اور امریکہ کے ساتھ بھی وہی کیا جو سویت یونین کے خلاف کیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور قطر میں طالبان دہشت گرد تنظيم کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر کے درمیان ویڈیو کانفرنس میں افغان امن عمل اور قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
News Code 1902042
آپ کا تبصرہ