مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں دو دن کے لیے مکمل کرفیو لگا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارت کومقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے غیر آئینی اقدام کا سال پورا ہونے پرعوامی احتجاج کا خوف ہے اسی وجہ سے بھارتی حکومت نے 4 اور 5 اگست کو دو دن کے لیے سری نگر میں مکمل کرفیو لگا دیا ہے۔
سری نگر انتظامیہ نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر احتجاج اور تشدد کے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے 4 اور 5 اگست کے لئے کرفیو کا اعلان کیا۔ سری نگر میں کرفیو کے احکامات دفعہ 144 کے اختیارات کے تحت جاری کیے گئے جس میں عوامی تحاریک پر مکمل پابندی ہوگی۔
آپ کا تبصرہ