امریکہ چینی سائنسدانوں اور طلباء کو ہرساں کرنے سے باز رہے

چین نے امریکی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چینی سائنس دانوں، محققین اور طلبہ کو ہراساں کرنے سے باز رہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چینی سائنس دانوں، محققین اور طلبہ کو ہراساں کرنے سے باز رہے۔

 اطلاعات کے مطابق چين کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کيا گیا ہے کہ امريکہ ميں چينی طلبہ اور محققين کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور انہيں مسلسل ہراساں کيا جا رہا ہے جب کہ 3 محققین کو غیر قانونی طور پر حراست میں بھی رکھا گیا ہے۔

 چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ رياست کيلي فورنيا ميں ايک چينی نژاد محقق يوآن ٹينگ کی ضمانت پر رہائی کی درحواست کو بھی حال ہی ميں مسترد کر دیا گیا ہے جس سے امریکہ کے ناپاک عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ چین اپنے طلبہ اور محققین کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ہر ضروری قدم اُٹھائے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور ریسرچ کی غرض سے امریکہ میں مقیم چینی شہریوں کو ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے اور تمام گرفتارشدگان کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ چینی حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی بھی قدم اُٹھانے کے لیے آزاد ہوگی۔

News Code 1902038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha