شہداء کے خون کی برکت سے ایران عظیم طاقت میں تبدیل ہوگيا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل خانزادی نے کہا ہے کہ شہداء کے خون کی برکت سے ایران ایک عظيم اور بلا منازعہ طاقت میں تبدیل ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل خانزادی نے کہا ہے کہ شہداء کے خون کی برکت سے ایران ایک عظيم اور بلا منازعہ طاقت میں تبدیل ہوگيا ہے۔

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے آج کنارک ضلع میں شہید آرش پاکدل کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور جانبازوں کے اہلخانہ  اسلامی نظام کے لئے افتخار کا باعث ہیں۔

ایڈمرل خانزادی نے کہا کہ شہداء کے خون کی برکت سے آج ایران ایک عظیم اور بلا منازعہ طاقت میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شہداء کے اہلخآنہ سے استقامت ، پائداری اور صبر کا سبق سیکھا ہے۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ شہداء ہمارے لئے نمونہ عمل اور مشعل راہ ہیں اورہم ملک و قوم کے دفاع میں  شہداء  کے راستے پر گامزن رہیں گے۔

News Code 1902036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =