امریکہ میں چھوٹا طیارہ کے حادثے میں 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک انجن والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک انجن والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ میں سیڈر سٹی ریجنل ایئرپورٹ کے نزدیک ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا، طیارے میں دو افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں 52 اور 63 سال ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں چھوٹے طیارے کے حادثات عام ہیں گزشتہ روز بھی دو چھوٹے طیاروں کے درمیان تصادم سے رکن پارلیمنٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1902035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =