مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خـررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں جیل پر داعش کے حملے میں اب تک کم از کم 22 افراد ہلاک جبکہ 43 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کو حکام نے کہا کہ افغان جیل پر کیے گئے حملے کے دوران افغان سکیورٹی فورسز اور داعش دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مشرقی شہر جلال آباد کی جیل پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کے بعد سے لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے صوبہ ننگرہار کے ہسپتال کے ترجمان ظہیر عدیل نے اے ایف پی کو بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار سمیت اب تک 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
ظہیر عدیل نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا کیونکہ 40 سے زائد زخمیوں کی حالت اس وقت تشویش ناک ہے۔
آپ کا تبصرہ