امریکہ کورونا وائرس کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا

وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔  مشیر کورونا وائٹ ہاؤس ڈیبورا برکس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا کے نئے مرحلے میں دیہی علاقے بھی شہروں کی طرح خطرے میں ہوں گے۔

کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے کہا کہ وائرس کی مقامی سطح پر منتقلی میں تخفیف ہوئی ہے، دیہی علاقوں میں رہنے والوں کو بھی کورونا وائرس کا اتنا ہی خطرہ ہے جتنا شہر والوں کو ہے۔  ڈیبورا برکس نے مزید کہا کہ ماسک پہننے، صفائی اور سماجی فاصلوں پر عمل جاری رکھنا ہوگا۔ 

News Code 1902031

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha