پاکستانی عوام اور مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قریشی نے کہا کہ  کشمیریوں نے 5 اگست کے بھارتی اقدامات کو مسترد کردیا ہے اور ان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

شاہ محمود قریشی نے وزیر دفاع پرویز خٹک، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور عسکری حکام کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا۔

اس دورے پر روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیردفاع اور میں آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے دورہ پر جارہے ہیں، ہم ان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جارہے ہیں جو آئے دن بھارت کی بلاجواز فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کشمیریوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم، پاکستان کی افواج آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

ساتھ ہی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی سرکار کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ جو مرضی فیصلے کرلیں، 5 اگست کو کشمیریوں نے آپ کے اقدامات کو مسترد کردیا ہے، حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی تاوقتیکہ ان کے حق رائے دہی کو قبول نہیں کرلیا جاتا اور کشمیر آزاد نہیں ہوتا۔

ذرائع کے مطابق  چری کوٹ سیکٹر کے دورے کے بعد وزیرخارجہ مظفرآباد بھی جائیں گے جہاں وہ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

News Code 1902023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =