افغانستان میں جیل پر حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر جلال آباد میں مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ متعدد قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ متعدد قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق سکورٹی گارڈز پر فائرنگ سے پہلے مسلح افراد نے جلال آباد شہر میں جیل کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے جیل پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور خصوصی دستوں کو جائے وقوعہ پر تعینات کردیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ ہمارا حملہ نہیں ہے۔ تاہم داعش نے جیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق جلال آباد جیل میں اس وقت ایک ہزار 700 قیدی ہیں اور ان میں بیشتر داعش اور طالبان دہشت گرد تنظیموں سے منسلک دہشت گرد ہیں۔

News Code 1902022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =