بھارت میں عمر رسیدہ جوڑے نے کورونا وائرس کے خوف سے خودکشی کرلی

بھارت میں عمر رسیدہ جوڑے نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خوف سے خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں عمر رسیدہ جوڑے نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خوف سے خودکشی کرلی۔ بھارتی جوڑے کو کئی روز سے بخار تھا جس کے باعث انہیں شبہ ہوا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال داخل کرایا گیا تو ان کی اسپتال میں موت بھی ہوسکتی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے سافٹ ڈرنک میں زہر ملا کر پی لیا۔

مذکورہ جوڑے ( 65 سالہ ای وینکٹیشور اور اس کی بیوی 60 سالہ وینکٹ لکشمی) نے اپنے آخری خط میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کو کورونا وائرس سے بچانے کےلیے ایسا قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاشوں کو طبی جانچ پڑتال کےلیے اسپتال منتقل کیا اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1902021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha