پاکستان میں ماں نے دس سالہ بیٹے کو آگ لگا دی

پاکستان کے شہر بہاولپور میں مبینہ طور پر ماں نے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے 10 سالہ بیٹے کو آگ لگا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر بہاولپور میں مبینہ طور پر ماں نے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے 10 سالہ بیٹے کو آگ لگا دی۔ آگ میں جھلسے بچے کو تشویشناک حالت میں  بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق چک 26 ڈی بی کے رہائشی محمد اقبال نے پولیس کو درخواست دی کہ اسکی سابقہ بیوی نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر میرے دس سالہ بیٹے کو آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی، واقعے میں بچے کا پورا جسم بری طرح جھلس گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ اور اسکےخاوند کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات سامنے آسکیں۔

News Code 1902019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =