دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 82 لاکھ سے اوپر پہنچ گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 92 ہزار 794 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 82 لاکھ سے اوپر پہنچ گئی  ہے جبکہ 6 لاکھ 92 ہزار 794 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر امریکہ میں مزید 49 ہزار کیسز  سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت میں مزید 52 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے جبکہ مزید 758 مریض ہلاک ہو گئے، بھارت میں مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 18لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بعد گورنر تامل ناڈو بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

News Code 1902017

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =