آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کورونا کی وبا بے قابو ہو گئی

آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبرن میں کورونا وائرس کی وبا بے قابو ہو گئی، شہر میں 6 ہفتوں کے لیے رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا جبکہ ریاست وکٹوریا کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبرن میں کورونا وائرس کی وبا بے قابو ہو گئی، شہر میں 6 ہفتوں کے لیے رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا جبکہ ریاست وکٹوریا کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ یورپ کے بعد لاطینی امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ترین ریجن بن گیا جبکہ بھارت میں متاثرین ساڑھے 17 لاکھ سے زائد ہوگئے۔ بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔

ادھر امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 61 ہزار کا اضافہ ہو گیا اور دنیا بھر میں کورونا کے مریض ایک کروڑ 82 لاکھ سے بڑھ گئے۔

News Code 1902015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =