بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کورونا وائرس کا شکار

بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں داخل کردیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں داخل کردیا گيا ہے۔ اطلاعات کےمطابق وزیر داخلہ امیت شاہ کا چند علامتیں ظاہر ہونے پر کووڈ-19 کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے تاہم ان کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کورونا وائرس کی چند علامتیں ظاہر ہونے پر ازخود کورونا ٹیسٹ کرایا جوکہ مثبت آیا ہے، معالجین کی تجویز پر اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ میری طبیعت کافی بہتر ہے، مجھ سے گزشتہ چند روز کے دوران ملنے والے بھی خود کو آئیسولیٹ کرلیں اور اپنا ٹیسٹ ضرور کرائیں۔ وزیر داخلہ امیت شاہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر بھی ہیں اور زیادہ تر وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہی ہوتے ہیں۔

News Code 1902013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =