بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 17 لاکھ سے زائد ہوگئی

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 17 لاکھ سے زائد ہوگئی، بھارت میں24 گھنٹوں میں 54 ہزار سے زائد کیسز اور 853 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 17 لاکھ سے زائد ہوگئی، بھارت میں24 گھنٹوں میں 54 ہزار سے زائد کیسز اور 853 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ادھر اطلاعات  کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 61 ہزار کااضافہ ہوا جبکہ کورونا کیسز بڑھنے پر آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا آفت ذدہ قرار دے دی گئی ہے اور  لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبرن میں آج سے6 ہفتوں کیلئے رات کو کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

News Code 1902009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =