مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ 4 ہزار ایکڑ کے رقبے تک پھیل گئی، آگ کے خطرے کے پیش نظر 8 ہزار کے قریب افراد انخلاء کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کیلیفورنیا کی ریور سائیڈ کاؤنٹی میں جمعہ سے لگی جنگلات کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، آگ لگنے کے 2 دن بعد بھی اسے بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
جنگل کی آگ کیلی فورنیا کے 700 ایکڑ سے 4 ہزار ایکڑ کے رقبے تک پھیل چکی ہے، جسے بجھانے کے لیے 4 سو کے قریب فائر فائٹرز کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ کیلیفورنیا کے پہاڑی علاقے آگ اور گہرے دھویں کی لپیٹ میں ہیں۔
آپ کا تبصرہ