افغان حکومت نے مزید 317 طالبان دہشت گردوں کو آزاد کردیا

افغان حکومت نے مزید 317 طالبان دہشت گردوں کو آزاد کردیا ہے جس کے بعد آزاد ہونے والے طالبان دہشت گردوں کی تعداد4914 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکومت نے مزید 317  طالبان دہشت گردوں کو آزاد کردیا ہے جس کے بعد آزاد ہونے والے طالبان دہشت گردوں کی تعداد4914 ہوگئی ہے۔ افغان نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق افغان حکومت نے گزشتہ 2 روز میں طالبان کے مزید 317 قیدی رہا کردیئے اس طرح افغان حکومت سے رہائی پانے والے طالبان قیدیوں کی تعداد4914 ہوگئی۔  نیشنل سکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ کل 5100 طالبان قیدی رہا کئے جائیں گے۔ طالبان دہشت گرد قیدیوں کی رہائی کے باوجود طالبان دہشت گردوں کے حملے حکومت کے خلاف جاری ہیں۔

News Code 1902004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =