اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی مبینہ کرپشن اور کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کے خلاف احتجاج میں شامل مظاہرین نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق مظاہرین میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی سسٹم پر اب اعتماد نہیں رہا، لوگ اپنے سخت معاشی حالات سے نبرد آزما ہیں۔

احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہمارے  وزیر اعظم  کو ہماری فکر نہیں، ان لوگوں نے ہم پر توجہ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں کورونا سے اب تک 523 اموات ہو چکی ہیں جبکہ کیسز کی تعداد 72 ہزار سے زائد ہے۔

News Code 1901998

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =