بھارتی بندرگاہ میں کرین گرنے سے 11 مزدور ہلاک

بھارتی بندرگاہ وشاکاپٹنم کے شپ یارڈ میں کرین گرنے سے 11 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی بندرگاہ وشاکاپٹنم کے شپ یارڈ میں کرین گرنے سے 11 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔  حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق حادثہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب نئی کرین  آزمائش کے دوران گر گئی۔ حادثے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 4 شپ یارڈ اور 7 کنٹریکٹ ملازمین تھے۔

بھارتی حکام  کے مطابق حادثے میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1901993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =