امریکہ نے دہشت گردگروہوں کو پناہ دے رکھی ہے/انٹیلیجنس کے اقدام کی قدردانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ میں مقیم دہشت گرد گروہ کے خلاف ایرانی انٹیلیجنس کے اقدام کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک طرف ایرانی عوام کی حمایت کا دم بھرتا ہے اور دوسری طرف اس نے ایرانی عوام کے قاتل اور دہشت گردگروہ کو پناہ دے رکھی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی  نے امریکہ میں مقیم دہشت گرد گروہ کے خلاف ایرانی انٹیلیجنس کے اقدام کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک طرف ایرانی عوام کی حمایت کا دم بھرتا ہے اور دوسری طرف اس نے ایرانی عوام کے قاتل اور دہشت گردگروہ کو پناہ دے رکھی ہے۔ عباس موسوی نے ایرانی انٹیلیجنس کی طرف سے امریکہ میں مقیم " تندر " نامی دہشت گرد گروہ کے سرغنہ جمشید شارمہد کو گرفتار کرنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  اس دہشت گرد گروہ نے ایران کے اندر کئي دہشت گردانہ اور تخریبی کارروائیوں کو انجام دیا تھا اور امریکہ نے اس دہشت گرد کروہ کو پناہ دے رکھی ہے۔ امریکہ کو دہشت گرد گروہوں کو پناہ دینے کے بارے میں جواب دینا چآہیے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی انٹیلیجنس نے امریکہ میں موجود دہشت گرد گروہ  " تندر" پر مہلک اور کاری ضرب وارد کی ہے اور امریکہ میں موجود تندر دہشت گرد گروہ کے سربراہ  جمشید شارمہد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایرانی انٹیلیجنس کے بیان کے مطابق اس دہشت گرد گروہ نے سن 1387 شمسی میں شیراز میں سید الشہداء امامبارگاہ میں بم دھماکہ کیا تھا جس میں 14 عزادار شہید اور 215 زخمی ہوگئے تھے۔

News Code 1901992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =