بھارت میں سینیٹائزر پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی

بھارت میں شراب نہ ملنے پر پانی اور سافٹ ڈرنکس میں سینیٹائزر ملاکر پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں شراب نہ ملنے پر پانی اور سافٹ ڈرنکس میں سینیٹائزر ملاکر پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور پنجاب میں کورونا کے باعث شراب کی دکانیں بند ہیں تاہم شراب کی لت پوری کرنے کے لیے سینی ٹائزر کو پانی، سافٹ ڈرنکس اور جعلی شراب میں ملا کر پینا شروع کردیا جس کے باعث اب تک 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نشئیوں کی ہلاکتیں امرتسر، بٹالہ اور ترن ترن کے اضلاع میں ہوئی جب کہ ہلاکتوں کے واقعات مزید بڑھتے جارہے ہیں، دوسری جانب  بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے جالندھر کے ڈویژنل کمشنر کی سربراہی میں عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے

News Code 1901991

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =