امریکہ میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرانے سے 7 افراد ہلاک

امریکی ریاست الاسکامیں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ریاستی قانون دان سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست الاسکامیں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ریاستی قانون دان سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کا واقعہ سولڈونٹا شہر میں ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ایک طیارہ ریاستی قانون ساز گیری نوپ اڑا رہے تھے جبکہ دوسرے طیارے میں 4 سیاح ، ایک گائیڈ اور ایک پائلٹ موجود تھا۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک شخص اسپتال منتقل کرنے کے دورا ن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

News Code 1901990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =