صوبہ سندھ کے وزیر اعلی کا قیدیوں کو 90 روز کی رعایت دینے کا فیصلہ

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی جانب سے قیدیوں کو 90 روز کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی جانب سے قیدیوں کو 90 روز کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ اور 14 اگست کی وجہ سے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے قیدی نئی اور بہترین زندگی شروع کریں گے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قیدیوں اور ا ن کے اہلخانہ کو عید کی مبارکبا د بھی دی ہے ۔

News Code 1901987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =